انٹرنیشنل

مکہ مکرمہ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا

مکہ مکرمہ:  مکہ مکرمہ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

سعودی عرب کی رائل کمیشن اتھارٹی برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے کہا ہے کہ ماحول دوست’’مکہ مکرمہ ٹیکسی‘‘سروس کا آغاز مرحلہ وارکیا گیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے دستیاب ہو گی۔

مقامی میڈیا نے اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے 47 مقامات جن میں مسجد الحرام کے اطراف کا مرکزی علاقہ اور دیگر اہم پوائنٹس شامل ہیں میں یہ ٹرانسپورٹ سروس پہلے مرحلے میں شروع کی جارہی ہے۔

ٹیکسی کے کنٹریکٹرز کے پاس ان مخصوص گاڑیوں کا بڑا بیڑا موجود ہے جن کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے معیاری خدمات کی فراہمی کے لئے منظوری جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ادائیگی کے لئے متعدد آپشن دیئے گئے ہیں جن میں نقد اور کریڈیٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگی کی سہولت شامل ہے، گاڑیوں میں موجود ڈیجیٹل میٹرز کے علاوہ مسافر اور ڈرائیوروں کے تحفظ کا سسٹم بھی موجود ہے جس میں نگرانی کے لئے سی سی کیمرے گاڑی کے اندر نصب ہیں، ہنگامی حالت میں فوری رابطے کا سسٹم بھی موجود ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر