انٹرنیشنل

سڈنی میں پراسرار گیندوں کی وجہ سے 9 ساحل سیاحوں کے لئے بند

سڈنی:  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سفید اور سرمئی رنگ کی پراسرار گیندوں کی وجہ سے 9 ساحلوں کو سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساحل بند ہونے سے گرمیوں کی تعطیلات منانے کے لئے یہاں آئے لوگوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، ناردرن بیچز کونسل نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ مینلی، ڈی وائی، لانگ ریف، کوئنز کلف، فریش واٹر، نارتھ اور ساؤتھ کرل کرل، نارتھ سٹائن اور نارتھ نریبین جیسے مشہور ساحلوں کو اگلے نوٹس تک بند کر دیا گیا ہے۔

کونسل نے بتایا کہ وہ ملبے کو صاف کرنے اور ان کے نمونوں کے ٹیسٹ کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ انہیں ابھی تک معلوم نہیں کہ یہ اصل میں کیا چیز ہے۔

ناردرن بیچز کونسل نے فیس بک پر بیان میں کہا کہ ناردرن بیچز کے 9 ساحل اس وقت بند کر دیئے گئے جب ساحل پر سفید اور سرمئی گیندوں کی شکل میں ملبہ پایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کونسل کو ماحولیات کے تحفظ کی اتھارٹی کی جانب سے ملبے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور وہ ریاستی ایجنسی کے ساتھ مل کر نمونوں کے ٹیسٹ پر کام کر رہی ہے۔

شمالی ساحلوں کی میئر سو ہائنز نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ ہمیں اس وقت معلوم نہیں کہ یہ گیندیں کیا ہیں اور کہاں سے آئی ہیں اور یہی بات زیادہ تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی متعدد ساحلوں، بشمول مشہور بانڈی ساحل بھی اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب چھوٹی سیاہ گیندیں ساحل پر آ گئی تھیں، ای پی اے نے بتایا کہ یہ گیندیں فیٹی ایسڈز، پیٹرولیم ہائیڈروکاربنز اور دیگر نامیاتی و غیرنامیاتی مواد پر مشتمل تھیں اور ان میں منشیات، بال، موٹر آئل، کھانے کا فضلہ، جانوروں کا مادہ اور انسانی فضلہ شامل تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر