انٹرنیشنل

امریکا کا کیوبا کو دہشتگردی کے سرپرستوں کی لسٹ سے نکالنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے کی حمایت کرتی ہو۔

کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ابھی بھی 1962 سے جاری امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کا یہ اقدام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جائے گا جنہوں نے 2021 میں اپنے پہلے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی اعلان پر کیوبا نے بھی ردعمل میں 533 قیدیوں کو رہا کرنےکا اعلان کیا ہے، کیوبا کی وزارت خارجہ کے مطابق مختلف الزامات پر قید 533 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر