تجارت

نیپرا کی ناقص اور خراب کارکردگی والی بجلی کمپنیوں کو بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد:   نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے ناقص اور خراب کارکردگی والی بجلی کمپنیوں کو بند کرنے کی تجویز دے دی۔

نیپرا کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ خراب سرکاری بجلی گھروں کو بند کرکے وہاں سولر پاور پلانٹس نصب کردیئے جائیں، خراب سرکاری بجلی گھروں کے مقام پربجلی کی ترسیل کا انفراسٹرکچر موجود ہے وہاں سولر پاور پلانٹس شفاف بولیوں کے ذریعے نصب کیے جائیں۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکا ری بجلی جنریشن کمپنیاں قومی خزانے اور صارفین پر سب سے بڑا بوجھ بن گئی ہیں، بعض سرکاری تھر مل بجلی گھروں کی کارکردگی صفر ہے، گزشتہ 3 برسوں میں 3 سرکاری بجلی کمپنیوں نے ناقص ترین کارکردگی کے باوجود 79 ارب روپے وصول کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے قابل بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی مناسب مرمت کی جائے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے مقامی گیس سے بجلی پیداکی جائے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی ٹیکنالوجی تبدیل کی جائے۔

نیپرا کے مطابق 747 میگا واٹ کا گدو پاور پلانٹ سب سے زیادہ نقصان دہ بجلی گھر ہے، پاور پلانٹ کی بندش سے ملکی خزانے کو 86 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا