پاکستان

محسن نقوی کا فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اولڈ ہوم سیالکوٹ کا دورہ، نیا سال کا کیک کاٹا

سیالکوٹ:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ سیالکوٹ میں اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینئر رہنما آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا، دونوں نے اولڈ ہوم میں ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پرخراج تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہ میرے حلقے کے عوام ہی میرے دکھ سکھ اور خوشی غمی کے ساتھی ہیں، ان کے ہمراہ سالگرہ اور نئے سال کی خوشیاں منانا خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کا باعث ہے، محسن نقوی ہمہ جہت اور متحرک سیاستدان، ان کے زیر انتظام قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد بزرگ شہریوں کے لئے باعث فخر اور باعث خوشی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ