پاکستان

گورنر خیبرپختونخوا کی آصفہ بھٹو سے ملاقات، انسداد پولیو سے متعلق امور پر گفتگو

اسلام آباد:   گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی خاتون اول، رکن قومی اسمبلی اور پولیو کے خاتمے کی سفیر آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مسائل، امن و امان کی صورتحال اور بالخصوص انسداد پولیو سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، ضلع میں عوامی مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

دوران ملاقات بالخصوص پولیو کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی جامع حکمت عملی طے کرنے کی تجاویز پر بھی غور وغوض کیا گیا۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے بی بی شہید کے وژن کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور سے ویمن امپاورمنٹ، یوتھ انگیجنٹ اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ