کھیل

پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور:   پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی سکواڈ جمع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی سکواڈ آئی سی سی کو دو روز قبل جمع کروایا، اوپنر صائم ایوب کا نام بھی ابتدائی سکواڈ میں بھیجا گیا ہے۔

ابتدائی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام اور سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کا نام شامل ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے، حتمی سکواڈ میں متعدد تبدیلیاں ہوں گی جس میں اوپنر عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

Content retrieved from: https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/861999.

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این