شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی : متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے، کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔
A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)
ویڈیو کے اختتام پر شاہد الوداع کہنے کےلیے شعیب کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔
فاسٹ بالر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ’خوبصورت‘ اتفاق قرار دیا اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انٹرنیشنل لیگ اور شاید کپور کو ٹیگ کیا۔
یاد رہے کہ شاہد کپور نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں اپنی فلم دیوا کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔
Content retrieved from: https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/862008.