پاکستان

پی آئی اے کی یورپ پروازوں سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت ہو گی: وزیراعظم

اسلام آباد:   وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد پیرس کیلئے پہلی پرواز کی روانگی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست مستفید ہو سکیں گے، پروازوں کی بندش سے قومی ایئر لائن کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا اور اسکی ساکھ متاثر ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومت نے قومی ایئر لائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے، اس حوالے سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ ہوابازی و وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور متعلقہ تمام ادارے، افسران و اہلکار تحسین کے لائق ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ