پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی:  وفاقی وزیر برائے داخلہ اور انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024 کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا اور ملک میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کاوشوں کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف اے این ایف کی جاری خصوصی مہم کی بالخصوص تعریف کی۔

محسن نقوی نے منشیات کے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ