تجارت

پی آر ایل کا ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پی ایس او سے قرض لینے کا فیصلہ

کراچی:  پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نے ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پی ایس او سے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 3 ارب 15 کروڑ روپے قرض ملے گا، پی آر ایل ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل سے قرض لے گا، پی آر ایل نے قرض کی منظوری سے متعلق تفصیلات سٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیں۔

خط کے متن کے مطابق پی آر ایل کو قرض فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن کی تکمیل کیلئے فراہم کیا جائے گا، پاکستان سٹیٹ آئل کو مستقبل میں قرض کی واپسی ایکویٹی میں تبدیل کر کے ہو گی۔

پی آر ایل کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی آر ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریفائنری کی توسیع کیلئے قرض کی منظوری دیدی ہے، ریفائنری کی اپ گریڈیشن توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا