تجارت

پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے پیچھے

اسلام آباد:  پاکستان برآمدات میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے پیچھے رہ گیا۔

دستاویز کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، مصر اور بھارت کی برآمدات پاکستان سے زیادہ ہیں، دیگر ممالک کی برآمدات جی ڈی پی کا 27 فیصد جبکہ پاکستان کی 10 فیصد تک محدود ہیں، 2010 سے 2024 تک ہر سال جی ڈی پی شرح کے لحاظ سے برآمدات کم ہوئیں۔

2010 میں برآمدات جی ڈی پی کا 13 فیصد تھیں جو 2024 میں کم ہو کر 10 فیصد رہ گئیں، بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کا 22 فیصد اور بنگلا دیش کی 13 فیصد ہیں۔

تعلیم اور صحت اخراجات میں بھی پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہے، ہیلتھ سروسز کیلئے پاکستان جی ڈی پی کا محض 0.8 فیصد کرچ کر رہا ہے، ہیلتھ سروسز پر بھارت جی ڈی پی کا 1.1 فیصد، سری لنکا 1.9 فیصد خرچ کر رہا ہے۔

تعلیمی اخراجات کی بات کی جائے تو پاکستان جی ڈی پی کا 1.9 فیصد خرچ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی نسبت بھارت تعلیم پر کل جی ڈی پی کا 4.1 فیصد خرچ کر رہا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا