پاکستان

ملک بھر میں غضب کی ٹھنڈ، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا

لاہور:   ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے، پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا۔

بالائی علاقوں میں دریا، آبشاریں اور جھیلیں جم گئیں، لہہ میں پارہ منفی 10 اور کالام میں منفی 9 تک گر گیا، قلات، استور میں منفی 8، کوئٹہ، گوپس، زیارت میں منفی 7 تک آ گیا، سکردو، دروش، چترال اور ہنزہ میں پارہ منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی، قلات، وادی نیلم میں شدید بارش اور برفباری سے نظام زندگی متاثر مفلوج ہو گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گلگت بلتستان میں منجمد خلتی جھیل پر آئس ہاکی کے مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے، جمی ہوئی جھیل پر بچوں نے آئس ہاکی کی پریکٹس کی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ