انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کی سوڈان کے جنگ زدہ افراد کیلئے 4.2 ارب ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ:   اقوام متحدہ نے سوڈان میں 3 کروڑ سے زائد جنگ زدہ افراد کے لئے 4.2 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کر دی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے ادارے (او سی ایچ اے) کی ڈائریکٹر آف آپریشنز اینڈ ایڈووکیسی ایڈیم ووسورنو نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کو بتایا کہ سوڈان میں 20 ماہ کی جنگ کے بعد 30 ملین سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے جن میں سے نصف سے زیادہ بچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بیت بیچڈول نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سفارتی اور مالی طور پر مزید کام کریں، ہمیں دشمنیوں کو ختم کرنے اور سوڈان کے لوگوں کو ریلیف فراہم کے لئے آپ کے سیاسی اثر و رسوخ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں اس وقت فوری طور پر خوراک، پانی، رہائش، ادویات اور زندگی بچانے والی ہنگامی زرعی امداد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ لڑائی کی وجہ سے ملک اب قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،80 لاکھ شہریوں کو ملک کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ 27 لاکھ سوڈانی جنگ سے پہلے ہی نقل مکانی کر کےبےگھر ہوچکے تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر