پاکستان

پشاور: سابق ڈی سی کُرم کی ران کی ہڈی کا کامیاب آپریشن

پشاور:  پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں سابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کی ران کی ہڈی جوڑی۔ ان کو جسم میں تین گولیاں لگی ہیں۔ ایک گولی کندھے، دوسری پیٹ اور تیسری ٹانگ میں لگی۔

علاوہ ازیں زخمی سابق ڈی سی کے جسم سے ابھی تک گولیاں نہیں نکالی گئیں۔

خیال رہے ڈی سی کُرم نے قافلے کی روانگی سے ایک رات قبل جرگہ ممبران سے ملاقات کی تھی اور جرگہ ممبران کی رضامندی سے بارہ بجے قافلہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا، جاوید محسود دو ناراض عمائدین کو منانے اور روڈ کھلوانے گئے تھے۔

واضح رہے جاوید محسود صدا سے چھپری آرہے تھے کہ بگن چوک میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی، ڈرائیور نے واپسی کیلئے گاڑی گھمائی، اسی دوران جاوید محسود کو گولیاں لگیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ