انٹرنیشنل

تبت اور نیپال میں زلزلہ، 53 افراد ہلاک ، متعدد عمارتیں زمین بوس

تبت، کھٹمنڈو:  تبت اور نیپال میں زلزلے کے باعث 53 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گر گئیں، تبت زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز تبت کا علاقہ ڈنگری تھا۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خطے میں 5 سال کے دوران آنے والا یہ سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی عمارتیں لرز گئیں اور کھٹمنڈو میں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی، بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سے 6 سیکنڈز تک عمارتیں لرزتی رہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ زلزلے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر