پاکستان

رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور:   رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر مل ریفرنس پر وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

دوران سماعت حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

فاضل جج کی لاہور ہائیکورٹ میں میٹنگ کی وجہ سے کارروائی نہیں ہو سکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ