تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کی صنعت کے فروغ میں اہم پیشرفت

اسلام آباد:   خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے کھیلوں کی صنعت کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کی بدولت کھیلوں کی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، سی پیک کے تحت پاک چین تجارتی تعلقات مضبوط، سپورٹس گڈز کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کی چین کو برآمدات میں 6.68 فیصد اضافہ ہوا، 2024ء میں 10.7 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

پاکستان کی سپورٹس گڈز کی صنعت کی عالمی سطح پر ترقی اور چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام آیا ہے۔

پاکستانی ماہرینِ صنعت کی مہارت کی بدولت فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کی مصنوعات عالمی سطح پر مقبول ہیں، چین پاکستان کے سپورٹس گڈز کیلئے اہم مارکیٹ ہے جس سے نئے مواقع اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا۔

چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تجارتی نیٹ ورک پاکستان کی سپورٹس گڈز کی صنعت میں انقلاب کا باعث ہے، چین میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

چین میں بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی تیاریوں کیلئے بھی پاکستان کی معیاری مصنوعات پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا