انٹرنیشنل

امریکا نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی

واشنگٹن :   امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کو سمندر میں مار کرنے والے ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی، امریکا سعودی عرب کو 78.5 ملین ڈالر کے ٹارپیڈو دے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ٹارپیڈو سے سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ریاض مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکااور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ماہ شرقِ اوسط میں سلامتی اور استحکام کے خدشات کے بارے میں کال پر بات کی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر