پاکستان

ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: ایئرچیف

کراچی:  ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

کراچی میں نیوی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے، پاکستا ن نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ میں ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، خطے میں توازن برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو تربیتی کورسز کا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے، عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، مضبوط معیشت ،مضبوط دفاع کیلئے ضروری ہے، پاکستان کی معیشت اللہ کے فضل سے دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔

ایئرچیف مارشل نے مزید کہا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت ضروری ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیر میں مظالم کو بند کرے، غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈمی میں 122ویں مڈشپ مین ،30 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے بہترین مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

پاکستان نیوی میں 79 افسران نے کمیشن حاصل کیا جن میں 50 مڈ شپ مین اور 29 ایس ایس سی کورس افسران شامل ہیں، کمانڈنٹ وجاہت جاوید نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس سے حلف لیا، پاس آؤٹ ہونیوالے 79 کیڈٹس نے پاکستان کی خدمت، وفاداری اور فرائض کی انجام دہی کا حلف اٹھایا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ