پاکستان

ڈپٹی کمشنر کُرم پر حملہ، تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی

پشاور:   کُرم میں ڈپٹی کمشنر کانوائے پر حملہ سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔

رپورٹ کے مطابق آج امن معاہدے کے تحت ادویات اور اشیائے خورونوش پر مشتمل سامانِ کا پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا، کُرم میں افسوسناک واقعہ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔

تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی، تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت تین پولیس اور دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ