پاکستان

بدعنوانی ،کرپشن عروج پر، موجودہ حکومت نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے: فاروق ستار

کراچی:   ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں بدعنوانی اور کرپشن عروج پر ہے، موجودہ حکومت نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چینگیز خان نے بغداد پر قبضہ کرکے تمام تعلیمی اداروں کو مسمار کر دیا تھا، چنگیز خان نے بغداد کی عوام کو اپنا غلام بنا لیا تھا، کراچی کے طلبہ کو کوٹہ سسٹم کی چکی میں پیسا جارہا ہے، سندھ کے نوجوانوں کا بیڑہ غرق کیا گیا، طاقت ور مزید طاقت ور ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے امتحانی بورڈ سے ہمارے طلبہ کی تعلیم کو تباہ کر دیا گیا، کراچی میں بچوں کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا ہے، تعلیمی بورڈ کے نتائج کو زبردستی کم کیا جا رہا ہے، سال اول کے نتیجے میں کراچی کے پری میڈیکل کے 33 فیصد طلبہ پاس ہوئے، 66 فیصد طلبہ کو فیل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب یہ 66 فیصد طلبہ دوبارہ پیپر دیں گے تو ان کی پیسے بنیں گے، آمدنی کے نئے سے نئے ذرائع پیدا کیے جارہے ہیں، جب یہ بچے پیپر میں بیٹھیں گے نقل کروانے اور پاس کروانے کے بھی پیسے لیے جائیں گے، یہ چنگیزانی  سوچ ہے، ہمارے کتب خانوں اور لائیبریوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں 70 فیصد بچے پاس اور یہاں 65 فیصد لوگ فیل کر دیئے گئے ہیں، تمام جامعات اور کالجز نئے نہیں بنے یہ سب منافع پرائیویٹ کالجز کو جا رہا ہے،سندھ میں کرپٹ حکمرانی کا سلسلہ جاری ہے، ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ