تجارت

پاکستان ٹیکس بار کا اِن لینڈ ریونیو کی ڈویژنل بینچز کے متضاد فیصلوں پر تحفظات کا اظہار

کراچی:  پاکستان ٹیکس بار نے اِن لینڈ ریونیو کی ڈویژنل بینچز کے متضاد فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن نے چیئرمین اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کو خط لکھ دیا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے حاصل کردہ آمدن پر ٹیکس وصولی کے ڈویژنل بینجز فیصلے متنازعہ ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور رجسٹری ڈویژنل بینچ نے متحدہ عرب امارات کی جائیداد پر ٹیکس کو پاکستان میں قبول نہ کرنے کا فیصلہ دیا، اسلام آباد رجسٹری ڈویژنل بینچ نے متحدہ عرب امارات میں موجود جائیداد پر ٹیکس قبول کرنے کا فیصلہ دیا۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خط میں لکھا کہ لاہور رجسٹری نے ایک اور کیس میں برطانیہ اور یو اے ای کی جائیداد پر ٹیکس کو پاکستان میں قبول نہ کرنےکا فیصلہ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل بینچز کے متضاد فیصلے پاکستان کے ٹیکس نظام میں قانونی ابہام پیدا کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے عالمی جائیدادوں کے ٹیکس معاملے پر رولز 2023 کے تحت لارجر بینچ کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا