پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سول و عسکری حکام، وفاقی وزراء اور چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔

اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ہو گی تاہم اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکاء کو دوست ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے بھی بتایا جائے گا جبکہ ایس آئی ایف سی کی مد میں ہونے والی ترقی، سرمایہ کاری اور تیل گیس کے نئے ذخائر بارے بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے آئندہ کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ