انٹرنیشنل

روس نے یوکرین کے ذریعے یورپ کو گیس کی سپلائی معطل کردی

ماسکو:  روس نے یوکرین کے راستے یورپ کے کئی ممالک کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کی سپلائی معطل کر دی ہے۔

یہ فیصلہ یوکرین کی جانب سے ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید سے انکار کے بعد کیا گیا ہے، روس اور یوکرین کے درمیان 5 سالہ ٹرانزٹ معاہدہ 2020 میں طے پایا تھا، جس کی مدت 31 دسمبر 2024 کو ختم ہو گئی۔ یوکرین نے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کی وجہ روس کے ساتھ جاری فوجی تنازع کو قرار دیا ہے۔

یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گالوشچینکو نے کہا کہ روسی گیس کی ترسیل روک دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، روس اپنی منڈیاں کھو رہا ہے اور مالی نقصان اٹھا رہا ہے، جبکہ یورپ پہلے ہی روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

یوکرین کے راستے روسی گیس سلواکیہ، ہنگری، اور مالدووا کو فراہم کی جاتی تھی، سلواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے خبردار کیا تھا کہ گیس کی سپلائی معطل ہونے پر یوکرین کے خلاف بجلی کی سپلائی روکنے جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

مالدووا پہلے ہی گیس کی قلت کے باعث 60 روزہ ریاستی ایمرجنسی نافذ کر چکا ہے اور ہنگری کو بحیرہ اسود کے راستے گیس کی فراہمی جاری رہنے سے اس فیصلے کے کم اثرات ہوں گے۔

1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے روس کی گیس یوکرین کی پائپ لائنوں کے ذریعے یورپ کو فراہم کی جاتی رہی ہے، روس اب بحیرہ اسود کی پائپ لائن کے ذریعے مختلف ممالک کو گیس فراہم کر رہا ہے تاکہ یورپی منڈیوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھ سکے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر