کھیل

شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلے اختتام پذیر، گلگت بلتستان کی ٹیم نے آئس ہاکی فائنل جیت لیا

شندور:   شندور آئس سپورٹس چیلنج مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، گلگت بلتستان کی ٹیم نے شندور آئس ہاکی کا فائنل جیت لیا۔

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کے مطابق فائنل میں چترال کی ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی، فائنل میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹروکس پر ہوا، تین ہاف میں میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

تاشفین حیدر نے بتایا کہ پینلٹی سٹروکس پر گلگت بلتستان کی ٹیم نے 2-1 سے کامیابی سمیٹی، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آئس ہاکی کا انعقاد مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی کوششوں سے ممکن ہوا، ہر سال شندور ٹاپ پر آئس ہاکی کے میچز منعقد کریں گے۔

تاشفین حیدر نے کہا کہ آئس ہاکی میں کثیر تعداد میں مقامی افراد شریک ہوئے، شندور جھیل پر آئس ہاکی کے انعقاد سے تاریخ رقم ہوئی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این