پاکستان

آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے

سکھر:  آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مردہ پائے گئے۔

متوفی اشیاق میمن کی دو بہنیں بھی گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں، اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے مسلسل فون اٹینڈ نہ ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اشتیاق میمن کی دونوں بہنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تینوں بہن بھائیوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے۔

رشتہ داروں کے مطابق تینوں بھائی بہن گھر میں اکیلے رہتے تھے، سول ہسپتال سکھر میں متوفی اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، تاحال ہسپتال سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے جانچ پڑتال کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ