انٹرنیشنل

ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ سینیٹ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر

نیویارک:  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو لارا ٹرمپ نے سینیٹ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔

لارا ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال جنوری میں ایک بڑا اعلان کریں گی جس کی فی الحال وہ تفصیل نہیں بتائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارا ٹرمپ نے رواں ماہ ریپبلکن نیشنل کمیٹی (آر این سی) کی شریک چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ مارکو روبیو کی سینیٹ میں جگہ لے سکتی ہیں جو فلوریڈا سے ریپبلکن سینیٹر تھے۔

مارکو روبیو کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا وزیرِ خارجہ (سیکرٹری آف سٹیٹ) نامزد کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لارا ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نام ممکنہ طور پر سینیٹ میں شمولیت سے ہٹا لیا ہے کیونکہ بہت سے زبردست لوگوں نے ان کی آگے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر