پاکستان

سکردو میں موسم سرما کی دوسری برفباری، پارہ منفی 18 تک گرگیا

سکردو: (دنیا نیوز) سکردو اور مضافات میں رواں موسم سرما کی دوسری برف باری کا سلسلہ رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میدانی علاقوں میں 3 انچ اور بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 13 اور بالائی علاقوں میں منفی 18 تک گر گیا ۔

برف باری کے باعث 90 فی صد بالائی علاقوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ قومی ایئرلائن کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں ۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کا نیا سلسلہ اگلے 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ