انٹرنیشنل

سعودیہ نے جسمانی اعضا عطیہ کرنے پر 200 شہریوں کوشاہی تمغہ دینے کی منظوری دیدی

ریاض:   خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر 200 سعودی شہریوں کو تیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والوں میں سعودی مرد و خواتین شامل ہیں جنہوں نے زندگی میں یا دماغی طور پر موت کی صورت میں جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایوان شاہی کی جانب سے متعدد بارخون کا عطیہ کرنے پر بھی شاہی تمغہ دیا جاتا ہے، علاوہ ازیں ایسے افراد جو جسمانی اعضاء عطیہ مہم میں اپنا اندارج کراتے ہیں انہیں بھی اس کارِ خیر پر شاہی تمغے سے نوازا جاتا ہے۔

جن افراد کے لئے شاہی تمغے کی منظوری دی جاتی ہے ان کے ناموں کا باقاعدہ سرکاری طورپر بھی اعلان کیا جاتا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر