کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم کا اعلان

لاہور:  پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انڈر 19 ویمن ٹیم کا اعلان کردیا۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا، کومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ ضوفشاں ایاز نائب کپتان ہوں گی۔

پاکستان سکواڈ میں علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔

16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق 4 گروپس ہیں، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، اس کا 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئر لینڈ کے خلاف ہو گا۔

پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جس کے بعد ٹیم 10 جنوری کو دبئی کے راستے ملائیشیا روانہ ہو گی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این