انٹرنیشنل

اسرائیلی فورسز کی یمن میں بمباری، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے

صنعا:   اسرائیلی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں، حملوں میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادہانوم بال بال بچ گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے یمن میں حوثیوں کے علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملے نے صنعاء ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، اس وقت وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ یمن سے روانہ ہونے والے تھے۔

ڈاکٹر تیدروس یمن میں اقوام متحدہ کے مغوی عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنے اور جنگ زدہ ملک کی صحت و انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موجود تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں "ہمارے طیارے کے عملے کا ایک کارکن زخمی ہوا ہے، جبکہ 2 افراد کی جانیں گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ایئرپورٹ کا رن وے، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے وقت ڈپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر