انٹرنیشنل

کرد جنگجو ہتھیار پھینک دیں یا دفن ہونے کیلئے تیار ہوجائیں: ترک صدر کا انتباہ

انقرہ:  ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے انتباہ کیا ہے کہ کرد جنگجو ہتھیار پھینک دیں یا پھر دفن ہونے کے لئے تیار ہو جائیں۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی جماعت کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان علیحدگی پسند قاتلوں کو یا اپنے ہتھیاروں کو الوداع کہنا پڑے گا یا پھر انہیں شام کی سرزمین میں خود دفن ہونا ہوگا، ہم دہشت گرد تنظیموں کو صاف کر دیں گے کیونکہ یہ ہمارے اور ہمارے کرد بھائیوں کے درمیان خون کی دیوار کھڑی کئے ہوئے ہیں۔

ترکیہ کا مؤقف ہے کہ کردوں کی جماعت وائے پی جی سے وابستہ جنگجو ہی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے اہم عناصر ہیں اور یہ غیرقانونی کردستان ورکرز پارٹی جو کہ ایک مسلح گروہ تھا کا حصہ ہیں جو 1984ء سے ترک ریاست کے خلاف مسلح کارروائیاں کر رہی ہے۔

واضح رہے پی کے کے کو ترکیہ کے علاوہ امریکہ و یورپی یونین نے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور اب ترکیہ کا امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اور اس کے اتحادی وائے پی جی کی حمایت ختم کریں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر