کھیل

فرنچائز کرکٹ سے بورڈ کو سپورٹ ملتی ہے: یونس خان

لاہور:  سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ فرنچائز کرکٹ سے بورڈ کو سپورٹ ملتی ہے۔

میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوکل ٹورنامنٹ کرانا آسان نہیں ، 9 سال ہم نے پاکستان سے باہر کرکٹ کھیلی، اسد شفیق اور اظہر علی زیادہ تر کرکٹ باہر کھیلے۔

یونس خان نے کہا کہ میری خواہش ہے پاک بھارت کرکٹ ریگولر ہو، میں ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کی بات کرتا ہوں، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ بڑے پلیئر بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو ٹیم میں ضرور ہونا چاہیے، فخر اور صائم اگر ساتھ کھیلیں گے تو ون ڈے میں ہم 400 کرسکتے ہیں۔

یونس خان نے مزید کہا کہ ایسے پلیئرز جو ٹیم کے لیے کھیلتے ہوں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے، پی سی بی نے اس معاملے میں سمارٹ طریقے سے کھیلا ہے، جب آپ بڑی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این