انٹرنیشنل

جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع

سیول:   جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک اپوزیشن نے جمع کرائی ہے، قائم مقام صدر نے سابق صدر کے خلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا۔

اس سے قبل جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

جنوبی کوریا میں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بلز پر دستخط سے انکار کے بعد اپوزیشن نے قائم مقام صدر کے مواخذے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی نے بل کی منظوری کے لیے کرسمس تک کی ڈیڈ لائن دی تھی، دونوں بلز میں معطل صدر یون کے مارشل لاء اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ 2 آزاد تحقیقاتی ادارے یون سک یول کے مارشل لاء اور خاتون اوّل کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر