کھیل

برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 14واں ایڈیشن 31 دسمبر سے شروع ہوگا

برسبین:   ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی ) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 14واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔

برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں، ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں انگلینڈ کے لائیڈ گلاسپول اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار جین جولین روجر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے اور اسی طرح یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیینا اوسٹاپینکوخواتین کے ڈبلز مقابلوں کی دفاعی چیمپئن ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این