انٹرنیشنل

ایئر عربیہ کا جنوری سے بیروت کیلئے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ابوظہبی:   ایئر عربیہ ابوظہبی ایئر لائنز نے کہا کہ وہ اگلے سال نو جنوری سے ابوظہبی سے بیروت کے لئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ پروازیں ہر پیر، بدھ، ہفتہ اور اتوار کو چلیں گی، ایئر لائن نے کہا پروازوں کا دوبارہ آغاز ایئر عربیہ کے جاری عزم کو واضح کرتا ہے جو ہم اپنے مسافروں کے لیے قابلِ رسائی اور بلا تعطل سفر کے اختیارات فراہم کرنے کے لیے رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللہ تنازع کے درمیان ایئر لائن نے بیروت کے لئے پروازیں معطل کر دی تھیں، فریقین نے دسمبر کے اوائل میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا حالانکہ دونوں ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر