پاکستان

قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کو پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے: مریم نواز

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔

قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کی بے مثال قیادت، غیر متزلزل عزم اور انتھک محنت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، قائداعظم اتحاد، ایمان اور تنظیم کی بنیاد پر عظیم قوم کی تشکیل کے نظریہ کے علمبردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایسا پاکستان ہے جہاں ہر شہری کو مساوات، انصاف اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں، محمد علی جناح کا پاکستان امن، محبت اور ترقی کی علامت ہے، اسی خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے توانائی وقف کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ویژن کی روشنی میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں جو قائد کے اصولوں کا عملی مظہر ہو، پاکستان کی ترقی صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم قائداعظم کے افکار کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کریں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں بابائے قوم کے خوابوں کی تکمیل کیلئے استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ