انٹرنیشنل

فرانس میں نئی حکومت تشکیل ، 36 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

پیرس:  فرانس میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے، وزیر اعظم فرانسوا بیرو کی قیادت میں 36 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلیسی پیلس نے گزشتہ رات ایک ہفتے سے زائد مشاورت کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بیرو کی قیادت میں کابینہ میں 36 وزرا شامل کئے گئے ہیں، کابینہ وزیر اعظم کی تجویز پر آئینی ضوابط کے تحت مقرر کی گئی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی۔

نئی حکومت میں سابق وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایک اور سابق وزیر اعظم مینوئل والز کو اوورسیز ٹیریٹریز کا وزیر مقرر کیا گیا، سابق وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کو وزیر انصاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر