پاکستان

شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

تربت:   شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں دوسرے بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔

فارغ التحصیل ہونے والی 64 لیڈی کیڈٹس نے حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، ممبر بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، آئی جی ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)،علاقے کے معززین اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

لیڈی کیڈٹس نے مارچ پاسٹ اور مارشل آرٹس کے ذریعے اپنی تربیت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس میں سے 90 فیصد کا تعلق بلوچستان کے ڈویژنز مکران، قلات، رخشان، سبی، ژوب، لورالائی اور نصیرآبادسے ہے۔

تقریب کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والی کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے، اوور آل بیسٹ کیڈٹ کا اعزاز آمنہ عثمان کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت، بلوچستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے، جو 2021 میں قائم کیا گیا، کالج میں 400 لیڈی کیڈٹس کی تربیت کی گنجائش موجود ہے، اب تک دو بیچز میں 131 لیڈی کیڈٹس کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہو چکی ہیں۔

شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت نہ صرف بچیوں کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے بلکہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ