انٹرنیشنل

تکنیکی خرابی: امریکی ایئرلائن نے کرسمس کی رات تمام پروازیں معطل کر دیں

واشنگٹن:  امریکی ایئرلائن نے تکنیکی خرابی کے باعث کرسمس کی رات تمام پروازیں معطل کر دیں۔

امریکہ کی بلوم ایئر لائنز گروپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کمپنی نے کچھ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی کمپنی کے مطابق یہ تکنیکی ایشو اس کے تمام آپریشنز کو سال بھر کے سب سے مصروف دنوں میں ڈسٹرب کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی نے اپنے کسٹمرز کو مخاطب کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے آپ کی حفاظت ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے، جیسے ہی ہمیں تصدیق ہو گی کہ تکنیکی دشواری دور ہو گئی ہے اور آپ کا سفر محفوظ ہو گیا ہے تو آپ اپنے سفر کے راستے ہوں گے۔

تاہم کمپنی نے اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی، سوشل میڈیا پر بعض ایسی پوسٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو اپنے سافٹ ویئر میں کچھ مسائل کا سامنا ہوا ہے، اس وجہ سے کمپنی نے احتیاط کرتے ہوئے اپنے مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کیا ہے۔

فضائی کمپنی نے ایک اور پوسٹ میں کہا ہے کہ اس کے متعلقہ ماہرین اور حکام معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر