پاکستان

بابائے قوم قائداعظمؒ محمد علی جناح کا آج 148 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

کراچی:   ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 148 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی، پھر لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائداعظمؒ نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا۔

1913 ء میں محمد علی جناحؒ نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، الگ مسلم ریاست کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔

یوم قائد کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات میں بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد، دانشمندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

اس حوالے سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران ایئرفورس کا دستہ گارڈز کی ذمہ داری سرانجام دے کر قائداعظم کے مزار سے رخصت ہوگیا جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مکمل طور پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چودھری (ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

دریں اثنا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کی قبر پر پھول رکھے، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ