پاکستان

آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں انڈر گریجویٹ کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد

راولپنڈی:   آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں 42 ویں انڈرگریجویٹ کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

42 ویں انڈرگریجویٹ کانووکیشن کی تقریب 24 دسمبر 2024 کو منعقد کی گئی، پرنسپل آر ایم سی نے استقبالیہ تقریب میں کالج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل اظہر وقاص ایڈجوٹینٹ جنرل، پاکستان آرمی تھے، اظہر وقاص نے خطاب میں طلباء کے طبی علم اور جدید ترین تکنیکی ترقی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی نے گریجویشن کرنے والے ڈاکٹروں کو انسانیت کی خدمت کے مشن کو اپنانے کی نصیحت کی۔

واضح رہے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی نے ملک کے ایک اعلیٰ طبی ادارے کی حیثیت سے میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے شعبوں میں قابلیت کا شاندار ریکارڈ پیش کیا، حال ہی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معائنہ میں اے ایم سی نے مجموعی طور پر 99.41 فیصد کا سکور حاصل کیا۔

کالج کو ملک کا سب سے اعلیٰ ترین ’’پبلک سیکٹر‘‘ میڈیکل کالج قرار دیا گیا، آرمی میڈیکل کالج کا قیام 1977 میں ہوا، یہ کالج جدید ترین طبی اور ڈینٹسٹری کی تربیت فراہم کرنے کے وژن اور مشن پر پورا اتر رہا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ