کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر برطانوی اخبار کی تنقید

لندن:   چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر برطانوی اخبار نے آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنزٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کھیلوں کی سالمیت کو قربان کیا گیا، آئی سی سی کے ہر ایونٹ میں بھارت کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صرف بھارت کو معلوم ہو گا کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلے گا، بھارت فائنل میں پہنچا تو فائنل دبئی میں ورنہ لاہور میں ہوگا، بھارت کا پاکستان کو فائنل کرانے سے روکنا مکمل طور پر شرمناک ہے۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل کہاں ہوگا یہ 4 مارچ کے بعد معلوم ہو گا، بھارت کودی گئی رعایت نامناسب کےساتھ اس کےٹرافی جیتنے کے امکانات بڑھا رہی ہے، کرکٹ کے کھیل پر ایک ملک بھارت کی اجارہ داری ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این