انٹرنیشنل

اسرائیلی فورسز کا فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

غزہ:   غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری رہے، صیہونی فوج کھنڈر بنے غزہ کو قبرستان بنانے پر تل گئی۔

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے میں مزید 32 فلسطینی شہید جبکہ 54 زخمی ہو گئے، جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 259 ہوگئی، 1 لاکھ 7 ہزار 627 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان ہسپتال پر مزید حملے شروع کر دیئے، ہسپتال کی عمارت کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دیدی، غزہ میں حماس کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، ایک ٹینک تباہ کر دیا۔

ترجمان یونیسیف کے مطابق غزہ قبرستان میں تبدیل ہو گیا، غزہ کے بچے سردی، بیماری اور صدمے کا شکار ہیں، 96 فیصد خواتین اور بچے غذائی ضروریات سے محروم ہیں۔

حماس حکام کا کہنا ہے غزہ میں تمام گروپس جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل جنگ بندی کیلئے نئی شرائط پیش نہ کرے، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر