پاکستان

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد

راولپنڈی:  پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں،نیول چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ شعبہ جات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کا فروغ قابل تحسین ہے۔

نیول چیف نے میڈلسٹ،گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں دوست ممالک کے اور ملکی سول و ملٹری اعلیٰ افسران اور طلباء کے والدین نے بھی شرکت کی۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ