پاکستان

محسن نقوی کا دورہ پاسپورٹ آفس، ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا، عوام کا خراج تحسین

لاہور:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس سے ایجنٹ مافیا کا مکمل صفایا کرادیا جس پر سائلین نے محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا، شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے۔

 

وزیر داخلہ مختلف کاونٹرز پر گئے اور شہریوں سے گفتگو کی، محسن نقوی نے بعض شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات دیئے، بعض شہریوں نے علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایات کی جس پر وفاقی وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو آج ہی سے فی الفور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ