پاکستان

سراج الحق اور ڈاکٹر قادر مگسی کی ملاقات، سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

حیدرآباد:   جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے حیدرآباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں، پورا سندھ موہنجودڑو کا منظر پیش کر رہا ہے، ملک کو چلانے کے لئے صرف دو پارٹیوں کو کچھ دو کچھ لو کی بنیاد پر حکومت دے کر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔

سراج الحق نے کہا کہ ملکی سطح پر قومی مسائل کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے، سندھ کے مسائل پر جماعت اسلامی آواز اٹھائے گی اور سندھ کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرے گی۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر القومی ملک ہے جس میں تمام قوموں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں، ملک کی پارلیمنٹ کو بالادستی اور آزادی چاہئے تاکہ ملک ترقی کر سکے، ووٹ کو اہمیت دی جائے، ووٹ کے بجائے دھاندلی سے بنائی گئی حکومتیں نہ کامیاب ہوں گی نہ ملک کے لئے فائدے مند ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پر پی پی پی گزشتہ طویل عرصے سے حکمرانی کر رہی ہے مگر اس کی کارکردگی کچھ بھی نہیں ہے، سندھ کے انتظامی افسران حکمرانوں کو پروٹوکول دینے میں مصروف رہتے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ