انٹرنیشنل

امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تصدیق کردی

واشنگٹن:   امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ٖڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں یقیناً شریک ہوں گے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر نے اس امر کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے، یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی، جوبائیڈن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ صرف ایسا امریکی صدر ہی نئے صدر کی افتتاحی تقریب میں نہیں شریک ہو سکتا جس کا ابھی اپنا افتتاح ہونا ہو۔

انٹرویو کے دوران جوبائیڈن نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ جمہوری قواعد کو نہیں مانتے مگر میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم مانتے ہیں، میرا کام یہ ہے کہ انتقال اقتدار کو قابل عمل اور پائیدار بناؤں، ہم بچوں کے کھیل کی طرح باہر جا کر نہیں بیٹھ سکتے، بے شک آپ تعاون کرنے والے نہ ہوں۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ 150 سال کے دوران پہلے اور اب تک کے آخری صدر ہیں جنہوں نے اپنے بعد آنے والے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی، جوبائیڈن کا حلف 20دسمبر 2021 کوہوا تھا، ٹرمپ کا یہ بائیکاٹ اس لئے ہوا تھا کہ انہوں نے تین نومبر 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر