کھیل

ڈیوس کپ مقابلے: ٹینس سٹار اعصام الحق نے پارٹنر بدل لیا

لاہور:  ٹینس سٹار اعصام الحق نے ڈیوس کپ ڈبلز مقابلوں کے لیے اپنا پارٹنر بدل لیا۔

قومی ٹینس کے کھلاڑی  نے عقیل خان کی جگہ اب نوجوان کھلاڑی مزمل کو اپنا ساتھی چن لیا۔

لاہور میں جاری خواجہ افتخار احمد میموریل ٹینس چیمپئن شپ کے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، دو اگر پنتالیس سالہ کھلاڑی کورٹ میں ہوں تو ان کے لیے میچز جیتنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے اب ہم نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لارہے ہیں۔

اعصام الحق جو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، نے ایک سوال کےجواب میں بتایاکہ بطور صدر پی ٹی ایف ایک بڑی ذمہ داری اور ترجیح ہے، اس لیے کوشش کررہے ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سےزیادہ آگےلائیں۔

قومی ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا میری کوشش ہے کہ اگلے سال پہلی دفعہ پاکستان کی تاریخ میں اے ٹی پی چیلنج ٹورنامنٹ ہو، جتنے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں ہوں گے اتنا ہی کھیل کو فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو میچز کھیلنے کا تجربہ ملے گا۔

خیال رہے دوسری جانب عقیل خان اب شعیب خان کے ساتھ جوڑی بنا چکے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این